ابنا: حج کے امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے جناب علی قاضی عسکر نے آج مدینھ منورہ میں ایرانی اہل سنّت زائرین کی کانفرنس میں دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے کے لئے شیعھ و سنّی کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر تاکید کی ۔ ایران کے شہر سنندج کے اہل سنّت امام جمعھ مولوی محمد امین راستی نے مدینھ منورہ میں ایرانی اہل سنّت زائرین کی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے اسلام اور پیغمبراکرم ۖ کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کے بارے میں خبردارکرتے ہوۓ تمام مسلمانوں کو ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اتحاد و وحدت کی دعوت دی.
.....
/169